سوئی گیس بندش کیخلاف خواتین کا احتجاج، گرومانگٹ روڈ بند

سوئی گیس بندش کیخلاف خواتین کا احتجاج، گرومانگٹ روڈ بند
کیپشن: City42 - Women Protest
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) کلفٹن اور الحمد کالونی کی رہائشی خواتین نے چار ماہ سے گیس بندش کیخلاف سوئی گیس آفس لاہور ایریا کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے گرومانگٹ روڈ بلاک کر دی۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ٹائون سے ملحقہ کلفٹن، الحمد اور غوثیہ کالونی کی رہائشی خواتین نے گیس کی مسلسل بندش کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرایا، خواتین نے لاہور ایریا کے مرکزی دروازے کو بند کر کے احتجاج کیا۔ کمپنی کے افسران نے ان سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام ہوگئے، جس کے بعد مظاہرین نے مشتعل ہو کر گرومانگٹ روڈ کو عام ٹریفک کے لئے دو گھنٹے تک بند رکھا، اس موقع پر مظاہرین اور راہگیروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوتی رہی اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس کی بندش کیخلاف ساتواں احتجاج ہے لیکن حکام ان کی بات سننے کو تیار نہیں ہیں، گیس بندش کی وجہ سے وہ ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کے مطابق دو گھنٹے کے بعد پولیس کی مدد سے سوئی گیس انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے جس کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا، سوئی گیس انتظامیہ نے مسئلہ کے حل کے لئے ٹیمیں بھجوانے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد مظاہرے میں شریک خواتین گھروں کو لوٹ گئیں۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں