لاہور میں ٹریفک بہتر بنانے کے لئے  82  مقامات پر روڈ انجینئیرنگ میں امپروومنٹ کی ہدایت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: وزیراعلیٰ مریم نواز  نے شہر میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے چیف ٹریفک آفیسر کو لاہو کی مصروف ترین سڑکوں پر بھیج دیا۔ 
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر  پیر کے روز  خود شہر کے مصروف ترین علاقوں میں ٹریفک رکنے کی وجوہات کو سمجھنے کے لئے سڑکوں پر نکل آئیں۔ عمارہ اطہر نے شہر کے مختلف چوکنگ پوائنٹس پر جا کر وہاں ٹریفک سست ہونے کی وجوہات کا جائزہ لیا۔ 
ایس پی ملک اکرام، ڈی ایس پیز، ٹیپا،کارپوریشن کے افسران بھی ان کے ساتھ موجود تھے ۔ عمارہ اطہر نے شہریوں کی سہولت اور  ٹریفک کی روانی کیلئےچوکنگ پوائنٹس  پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے متعلقہ اہلکاروں سے  تجاویز لیں اور ان پر بحث کی۔ 
ٹیپا افسران نے سی ٹی او لاہور کو  ٹریفک کی روانی میں حائل مسائل پر بریفنگ دی۔ تفصیلی بحث کے بعد  شارٹ ٹرم منصوبوں پر فوری کام شروع کردیا گیا۔  
سی ٹی او لاہور نے پیر کے روز  شہر کے 20 چوکنگ پوائنٹس پر ری ڈیزائننگ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہر بھر میں 82 مقامات پر روڈ انجینئرنگ کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ 

 ٹیپا حکام نے بتایا کہ شہر میں 28 مقامات پر خستہ حال روڈز کو بھی مرمت کیا جارہا ہے۔ محفوظ سفر اور آگاہی کیلئے 161 مقامات پر وارننگ و آگاہی بورڈز پر بھی کام جاری ہے۔