(اسرار خان)شاہدرہ ٹاؤن، کالا خطائی روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ڈاکو واردات کرنے کے بعد فرار ہورہے تھے،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مبینہ طور پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
ایک ڈاکو کی شناخت ابرار کے نام سے ہوئی، جو کئی وارداتوں میں مطلوب تھا، گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر مزید تحقیقات جاری ہیں۔