ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مفت گوگل کروم بکس ! طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی

مفت گوگل کروم بکس ! طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: انٹر بورڈ کوآرڈی نیشن کمیٹی (آئی بی سی سی) نے ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت ہونے والے امتحانات میں نمایاں نتائج حاصل کرنے والے طلبا کو کروم بکس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

آئی بی سی سی کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں اچھے گریڈز لینے والے طلبا اس اسکیم سے مستفید ہوں گے۔ اس اقدام کے تحت مجموعی طور پر 5 لاکھ طلبا کو کروم بکس دئیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام طلبا کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ انہیں جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش ہے۔ کروم بکس کی فراہمی سے طلبا کو آن لائن تعلیم، ریسرچ اور ڈیجیٹل لرننگ کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

آئی بی سی سی کے مطابق اس منصوبے کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور طلبا کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، جبکہ تقسیم کا طریقہ کار اور شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔