ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوئے کی غیر قانونی تشہیر کا مقدمہ، عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع

جوئے کی غیر قانونی تشہیر کا مقدمہ، عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جوئے کی ایپ کی مبینہ پروموشن سے متعلق مقدمے میں معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج منصور علی قریشی نے عروب جتوئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کا موبائل فون فرانزک کے لیے درکار ہے، لہٰذا عدالت فرانزک کروانے کے لیے مہلت فراہم کرے۔

تفتیشی افسر کی استدعا پر عدالت نے موبائل فون کا فرانزک کرانے کی اجازت دے دی۔ ملزمہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فرانزک رپورٹ ایک یا دو ہفتوں میں موصول نہیں ہوتی، اس لیے آئندہ سماعت رمضان المبارک کے بعد مقرر کی جائے۔

عدالت نے ملزمہ کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر عروب جتوئی اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ فاضل جج نے واضح کیا کہ عبوری ضمانت میں مزید حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔

عروب جتوئی اپنے وکلا عثمان ایڈووکیٹ اور آفتاب ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔