ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھکاری بچوں سے متعلق توہین عدالت کیس، چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو نوٹس

بھکاری بچوں سے متعلق توہین عدالت کیس، چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو نوٹس
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے بھکاری بچوں کی بہبود کیلئے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

 جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری اعظم بٹ کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی استدعا کی گئی ہے،، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے چالڈ پروٹیکشن اینڈ ویلیفر بیورو کو بھکاری بچوں کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن عدالتی احکامات اور درخواست گزار کے بیورو سے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کئے گئے. درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ عدالت نے چالڈ پروٹیکشن اینڈ ویلیفر بیورو کی سربراہ کو دو ہفتوں کی مہلت دی لیکن یہ معیاد بھی ختم ہوچکی. درخواست میں یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنا توہین عدالت ہے اور قابل دست اندازی جرم بھی ہے اس لیے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر چالڈ پروٹیکشن اینڈ ویلیفر بیورو کی سربراہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے.

Ansa Awais

Content Writer