ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں صرف 10 روز باقی رہ گئے،تین ہزار933 نادہندہ وکلاء ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے نااہل قرار جبکہ تیس ہزار763 وکلاء حق رائے دہی کیلئے اہل قرار دئیے گئے۔
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 22 فروری کو ہوں گے، جس میں تین عہدوں کیلئے 7 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا ، صدارت کے عہدے کیلئے ثاقب اکرم گوندل اور ملک آصف نسوانہ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا ،،نائب صدر کیلئے حسیب بن یوسف ،عبدالرحمان رانجھا اور عبدالرزاق امیدوار ہیں، سیکرٹری ہائیکورٹ بار کے عہدے کیلئے فرخ الیاس چیمہ اور قاسم اعجاز سمراء اُمیدوار ہیں ، فنانس سیکرٹری کے عہدے پر حام اللہ بن شعیب بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں ،امیدواروں کی انتخابی مہم میں تیزی آ چکی ہے، ذرائع کے مطابق 22 فروری کو ہونیوالے الیکشن میں 30ہزار763 وکلاء ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اہل قرار دئیے گئے ہیں ، ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اہل ووٹرز میں 2287 خواتین وکلاء شامل ہیں ۔