ملک اشرف : حکم امتناع کے باوجود ڈیفنس میں بجلی کا کنکشن منقطع کرنے کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو چیف کو توہین عدالت کی درخواست پر 18 فروری کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔
جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری محمد نوید کی درخواست پر سماعت کی ،،درخواست گزار کی جانب سے عبداللہ ہارون میر ایڈووکیٹ پیش ہوئے ، درخواستگزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لیسکو نے حکم امتناع کے باوجود ڈی ایچ اے میں درخواستگزار کے گھر کی بجلی کا کنکشن منقطع کیا، درخواستگزار وکیل نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر لیسکو چیف کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، جسٹس شمس محمود مرزا نے عدالتی حکم کا احترام نہ کرنے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے لیسکو چیف کو طلب کرنے کا عندیہ دیا، فاضل جج نے توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی ۔