لبرٹی میں پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، 6 سے زائد کارکنان گرفتار

لبرٹی میں پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، 6 سے زائد کارکنان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کی گرفتاریاں شروع،لبرٹی چوک گول چکر  کے قریب پی ٹی آئی کارکنان کا انتخابی نتائج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

لاہور  میں لبرٹی چوک گول چکر کے اطراف میں پویس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔پی ٹی آئی کےکارکنان کی جانب سے انتخابی نتائج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں پولیس نے 6 سے زائد تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار کارکنان میں فیملی بھی شامل تھی جسے کچھ دیر گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے کارکنان کا کہنا تھا کہ جب تک نتائج سہی سے سامنے نہیں آتے تب تک ہم ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری رکھیں گے۔