ویب ڈیسک : ترکیہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ زلزلے کے دوران زیادہ تر عمارتیں ناقص تعمیرات کی وجہ سے گریں۔
ترک میڈیا کے مطابق ملک بھر میں ناقص تعمیرات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور اب تک 12افراد کو حراست میں بھی لےلیا گیا ہے ، اس حوالے سے ترک وزارت انصاف کی جانب سے ترکیہ کے 10صوبوں میں دفاتر قائم کردیئے گئے ہیں جو ناقص تعمیرات میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کریں گے ۔ ترکیہ میں زلزلے کے باعث 6ہزار عمارتیں زمین بوس ہوئیں جس کے باعث ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 25ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ۔