ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل سے قبل کھلاڑیوں کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

پی ایس ایل سے قبل کھلاڑیوں کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ میں شامل 20 کھلاڑیوں کے وفد نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔

 وفد میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے نامور کھلاڑی شامل تھے اسکے علاوہ غیرملکی کھلاڑی مارٹن گپٹل، جوہان بوتھا اور بین کٹنگ بھی دورہ کرنے والوں میں شامل تھے۔

@city42newsofficial #24news #psl8 #police #fypシ #foryou ♬ original sound - 24NEWSHD

 دورہ کرنے والے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں عمر گل، سعید اجمل، فہیم اشرف، عمر اکمل، حیدر علی، محمد حارث، دانش عزیز، رومان رئیس اور ابرار احمد بھی شامل تھے۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا اور ان سے ملاقات کی، ڈی آئی جی سیکیورٹی نے کھلاڑیوں کو پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے دی گئی قربانیوں اور اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

 کھلاڑیوں نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی انڈور فائرنگ رینج میں شوٹنگ کی عملی مشق بھی کی، کھلاڑیوں نے ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کو اپنی ٹیمز کی شرٹ بطور سووینئر پیش کیں۔

 اس کے علاوہ ڈی آئی جی سیکیورٹی نے کھلاڑیوں کو اعزازی شیلڈز اور سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحفے دیے۔

Bilal Arshad

Content Writer