ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی کا ویندرا جڈیجا کیخلاف ایکشن

آئی سی سی کا ویندرا جڈیجا کیخلاف ایکشن
کیپشن: Ravindra Jadeja
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا پر جرمانہ عائد کر دیا۔

بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے میچ کے دوران انگلی پر کریم لگائی تھی، انہوں نے دوران میچ انگلی پر کریم لگا کر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔آئی سی سی میچ ریفری نے میچ فیس کا پچیس فیصد جرمانہ رویندرا جڈیجا پر عائد کردیا اور بھارتی آل راؤنڈر کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا۔ 
رویندرا جڈیجا فیلڈ ایمپائرز کو آگاہ نہ کرنے پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے دوران میچ کریم لگانے کا اعتراف کر لیا۔بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے کریم لگانے کی وجہ انگلی میں سوجن بتائی تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر