ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوڈان :فوجی طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران کریش کرگیا،تمام افراد ہلاک

سوڈان :فوجی طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران کریش کرگیا،تمام افراد ہلاک
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوڈان کے مشرق میں فوجی مال بردار طیارہ الیوشین آئی ایل-76 ہنگامی لینڈنگ کے دوران کریش کرگیا، حادثے کے نتیجے میں عملے کے تمام ارکان جان کی بازی ہار گئے۔

 بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مال بردار طیارے کو تکنیکی خرابی کا سامنا تھا جس پر وہ بحیرہ احمر کے پورٹ پر اترنا چاہ رہا تھا۔

 رپورٹس کے مطابق طیارہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔

 سوڈان کی فوج نے طیارہ حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز میں موجود تمام افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں تاہم بیان میں تعداد نہیں بتائی گئی۔ طیارے میں موجود افراد کی تعداد سے متعلق تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

  واضح رہے کہ سوویت یونین کے زمانے کے ڈیزائن کردہ آئی ایل-76 طیارہ طویل عرصے سے بھاری سامان و اہلکاروں کی منتقلی کے لیے سوڈانی فوج استعمال کررہی ہے۔

 یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب اپریل 2023 سے فوج اور نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان اقتدار اور طاقت کے حصول کی جنگ جاری ہے، جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور تقریباً 12 ملین اپنے گھروں سے محروم ہوچکے ہیں۔