سیاست میں بڑی پیشرفت، ن لیگ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ ماننے کو تیار ہوگئی

سیاست میں بڑی پیشرفت، ن لیگ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ ماننے کو تیار ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاق میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) پنجاب میں الیکشن یا پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ ماننے کو تیار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سینیئر رہنما چوہدری شجاعت سے رابطے میں ہیں اور ان کی جانب سے ٹھوس بات سامنے آنے پر ن لیگ آگے بات کرے گی،  چوہدری برادران کے رابطے بحال ہوگئے لیکن سیاسی معاملے پر بات نہیں ہوئی۔

ن لیگی ذرائع نے بتایا کہ پرویزالٰہی کی ڈبل گیم نہیں چاہتے، واضع طور پر سامنے آنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ پنجاب کے اجلاس میں متوقع امیدواروں کی لسٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ڈویژن کے صدور کو لسٹیں تیار کرنے کا کہا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ چوہدری شجاعت ہمارے اتحادی ہیں، ان سے بات چیت ہوتی ہے، ہم پہلے کی طرح ڈبل گیم نہیں چاہتے۔

گزشتہ روز  چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی تھی، ملاقات میں اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان اورملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیاتھا۔ 

وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف سے پرانی اور آج کل جو کچھ چل رہا ہے اس پر بات ہوئی۔ والد صاحب نے کہا تھا کہ نواز شریف کو سلام پہنچاؤ اور خیریت بھی دریافت کرو۔

چودھری سالک حسین نے کہا کہ نواز شریف نے واپسی کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی، لگتا نہیں ہے ابھی اسمبلیاں توڑنے کا ارادہ ہے، آئندہ الیکشن میں پارٹی کی قیادت چودھری شجاعت حسین ہی کریں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما و وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی تحریک انصاف کے اتحادی ہیں۔