ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) پی ڈی ایم کے جلسے کو روکنے کے لئےپنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا، جلسے سے پہلےلیگی قیادت کو نظر بند کر دیا جائے گا۔ لاہور پولیس مسلم لیگ (ن) قیادت کی تین تین ماہ کی نظر بندی کے احکامات حاصل کرئے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے نظر بندی کے احکامات کینے کے لیے پیپر ورک مکمل کر لیا ہے۔ میاں نصیر، حنا پرویز بٹ، عطااللہ تارڑ سمیت دیگر اراکین اسمبلی کی نظر بندی کے مراسلے تیار کئے گئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک کی بھی نظر بندی کے لیے مراسلے تیار کرلیا گیا ہے۔لیگی قیادت کے ساتھ ساتھ متحرک کارکنوں کے بھی نظر بندی کے احکامات لیے جائیں گئے۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے جہاں مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری اور وفد کا استقبال کیا۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نے نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز سے ملاقات کی، وفد نے مریم نواز سے ان کی دادی بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

ملاقات میں پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ اہم ملاقات میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، قمرزمان کائرہ، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، پرویزرشید اور محمد زبیر بھی موجود تھے۔ 

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے 13 دسمبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کا اعلان کیا ہوا ہے، جس کی تیاریوں کا جائزہ لینے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا عبد الغفار حیدری پہنچے تو ان کی قیادت میں کارکنان نے مینار پاکستان کے گرد لگے جنگلے کا تالا توڑ دیا اور اسٹیج بنانے سمیت جلسے کے دیگر انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کی۔