ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاتی امرا کی جعلی راج کماری کا ہر دعویٰ جھوٹا نکلا: فردوس عاشق

جاتی امرا کی جعلی راج کماری کا ہر دعویٰ جھوٹا نکلا: فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جاتی امرا کی جعلی راج کماری کا آر یا پار کا اعلان بھی جعلی ثابت ہوا، 8 دسمبر گزر گیا آر ہوا نہ پار، جعلی راج کماری کا ہر دعویٰ جھوٹا نکلا۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم کی ریلی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 13دسمبر گزر جائے گا ، پی ڈی ایم پرانی تنخواہ پر ہی کام کرتی رہے گی، جلسے کریں یا جلوس نکالیں، حکومت کہیں نہیں جائے گی، جعلی راج کماری جتنے مرضی دورے کرلے، 2 دن بعد ان سب کو وہ”دورہ“ پڑے گا کہ دنیا دیکھے گی۔

فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل چکا، انہیں اب اپنی منفی سیاست دفنانے کیلئے جگہ نہیں ملے گی، حکومت افراتفری کی سیاست کا جواب خدمت کی سیاست سے دے رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم لاہور کو میدان جنگ بنانا چاہتی ہے۔ کچھ مصلحتوں اور دوستوں کے مشوروں کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں سیاسی شہید نہیں بننے دینا چاہتے۔ ورنہ ڈنڈا بگڑے تگڑوں کا پیر ہے، افسوس اس بات کا ہے کہ مریم نواز سیاسی نشہ پورا کرنے کے لیے عوام کو کورونا کے سپرد کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب پی ڈی ایم کی ایکشن سے بھرپور فلم سامنے آئے گی، پھر حکومت کا ری ایکشن سامنے آئے گا، پی ڈی ایم کو دیکھ کر چور مچائے شور کے محاورے کی سمجھ آتی ہے، لاہور جلسہ ہونے کے بعد جرم کی دفعات اور چوروں کا تعین ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ ڈی جے بٹ جیسے شوقیہ فنکار ہر جگہ پر پائے جاتے ہیں، لیکن اب قانون کا ڈنڈا چلے گا، پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشمل سیل بنادیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہمارا ازلی دشمن سرحدوں پر بیٹھا وطن عزیز کے استحکام کیخلاف سازش کررہا ہے، دوسری طرف ملک دشمن ایجنڈے پر چلنے والی پی ڈی ایم انتشار پھیلا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer