ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہبازشریف نے پانچ سال میں کتنا پیسہ اُڑایا۔۔۔

شہبازشریف نے پانچ سال میں کتنا پیسہ اُڑایا۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب حکومت کا شہبازشریف کے دور میں وزیراعلیٰ ہاؤسز کے اخراجات منظرعام  پر لانے کا اعلان کردیا، شہبازشریف کو ان کے دور حکومت میں کتنے غیر ملکی تحائف ملے اور گزشتہ پانچ سالوں کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات ایوان میں پیش کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ایوان میں وزیر قانون راجہ بشارت نے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے چار گھروں کو وزیراعلیٰ ہاؤس ڈکلئیر کیا تھا، چار گھروں پر نصف ارب روپے خرچ ہو رہے تھے۔ حکومت نے طے کیا ہے کہ ان گھروں کی سیکورٹی، تزین و آرائش اور دیگر اخراجات کی مد میں کتنے اخراجات ہوتے رہے وہ ایوان میں لائے جائیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے ایوان میں بتایا گیا کہ شہباز شریف نے 2013 سے 2018 تک 40 بیرون ملک دورے کیے، سابق وزیراعلیٰ نے بیرون ملک دوروں پر اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے جب کہ ان کے ہمراہ جانے والے سرکاری افسران کے اخراجات پنجاب حکومت کے رولز کی روشنی میں دئیے گئے۔

ایوان میں یہ بھی بتایا گیا کہ سابق وزیراعلیٰ کو 2013 سے 2018 تک 35 غیر ملکی تحائف ملے، دئیے گیے 29 تحائف وزیراعلیٰ کے سٹور میں محفوظ ہیں۔

تین تحائف وزیراعلیٰ ہاؤس میں رکھے گئے ہیں جب کہ تین تحائف سابق وزیراعلیٰ اپنے ساتھ لے گئے۔