لیبارٹریز آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ واپس نہ لینے پر احتجاج کا اعلان

لیبارٹریز آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ واپس نہ لینے پر احتجاج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے سرکاری ہسپتالوں کی لیبارٹریز ٹھیکے پر دینے کی حکومتی پالیسی یکسر مسترد کر دی ۔ پی ایم اے نے لیبارٹریز آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں احتجاج کا اعلان کر دیا ۔

پی ایم اے کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ڈاکٹر اشرف نظامی ، ڈاکٹر اظہار چوہدری ، ڈاکٹر اجمل نقوی ، ڈاکٹر واجد علی سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں کے ریڈیالوجی اور پتھالوجی کے شعبے آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ درست نہیں ہے ۔ پی ایم اے کا کہنا تھا کہ پہلے ہسپتالوں کی لیبارٹریز کی اپ گریڈیشن اور اب ان کو ٹھیکے پر دینا دراصل کسی کمپنی کو نوازنے کی گھناؤنی سازش ہے۔

لیبارٹریز ٹھیکے پر دینے سے جہاں مریضوں کیلئے تشخیص سہولتیں مہنگی ہوجائیں گی وہیں پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ کا مربوط نظام بھی برباد ہوجائے گا ۔ پی ایم اے نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہسپتالوں کی لیبارٹریز ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے ورنہ احتجاج کیا جائے گا ۔

مزید دیکھئے: