ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالرکی قیمت میں ریکارڈ اضافہ،کرنسی مارکیٹ میں غیریقینی کی صورتحال پیدا

ڈالرکی قیمت میں ریکارڈ اضافہ،کرنسی مارکیٹ میں غیریقینی کی صورتحال پیدا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور (سٹی42) روپے کی قدرمیں متوقع کمی کی قیاس آرائیوں نے ڈالر کی قیمت کو پر لگا دیئے۔ شہر سمیت ملک بھر میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر تین روپے پچاس پیسے تک اوراوپن مارکیٹ میں تین روپے بیس پیسے مہنگا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بنک کی جانب سے روپے کی قدر میں متوقع کمی کے اعلان نے کرنسی مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کردی۔ پیر کے رو ز انٹر بینک میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ایک سو سات روپے فی ڈالر سے ہوا۔ دیکھتے ہی دیکھتے ڈالر کی قیمت میں چار روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انٹربینک میں ڈالرایک سو دس روپے پچاس پیسے تک پہنچ گیا۔تاہم ڈالر کے ریٹس متعین نہ ہونے کے باعث مختلف نجی بنک ڈالر بیچنے سے کتراتے رہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالرتین روپے بیس پیسے مہنگا ہو کر ایک سو گیارہ روپے چالیس پیسے کا ہو گیا۔ ڈالر کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں پر لاہور چیمبر نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سینئر نائب صدر خواجہ خاوررشید،نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا ہے کہ باقاعدہ وزیر خزانہ نہ ہونے سے قیاس آرائیوں کا فائدہ مافیا اٹھا ر ہی ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیدران نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے درآمدی بل،قرضہ جات میں اضافہ ہوگا۔

مزید دیکھئے: