منصورہ (سٹی42) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کہتے ہیں کرپشن کرنے والے سیاستدانوں کو نااہل قرار دینے کے ساتھ الیکشن میں حصہ نہ لینے دیا جائے۔ نیب اور سپریم کورٹ کرپشن میں ملوث سیاستدانوں کے کیسز کو بھی دیکھیں۔
منصورہ میں مجلس شوریٰ کے اجلاس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں بے یقینی کی صورتحال ہے ،لوگ ملک میں جمہوریت کے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہیں۔ کوئی قومی حکومت کی تجویز دے رہا ہے تو کوئی ٹیکنو کریٹس کی۔ ملک میں اس وقت جمہوریت کمزور ہے ۔ جمہوریت کو ڈی ریل کرنا ملک کے مستقبل کے لئے فائدہ مند نہیں۔ بروقت الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہیں۔
سینٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ قیادت نے اداروں کو مضبوط کرنے کی بجائے کمزور کیا ۔ الیکشن کمیشن کرپشن کرنے والے سیاستدانوں کو نااہل قرار دے جبکہ سپریم کورٹ اور نیب کرپٹ سیاستدانوں کے کیسز کو بھی دیکھے۔ امیر جماعت اسلامی نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف سترہ دسمبر کو کراچی میں ملین مارچ کا اعلان کیا۔
مزید دیکھئے: