سٹی 42: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی رات ملک کے بیشتر علاقوں میں حبس رہنے کی توقع ہے، تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔
بدھ کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کی توقع ہے، تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، صوابی، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، کرم، باجوڑ، مہمند اور خیبر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کی توقع ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، جہلم، اٹک اور چکوال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شام یا رات کے اوقات میں میانوالی، بہاولنگر، بہاولپور، ساہیوال اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔ شام یا رات میں تھرپارکر، عمرکوٹ، گھوٹکی اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، جبکہ قصور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق نوکنڈی، دالبندین، بھکر، سبی اور چلاس میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔