ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 10 اگست 2026 کو پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے آپریشن کا مقصد بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسیز کا خاتمہ اور خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے۔

جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈیز بھی برآمد کیں، جنہیں موقع پر ہی تباہ کردیا گیا جبکہ علاقے میں موجود مزید خطرات کے خاتمے کے لیے فوری طور پر سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے وژن کے تحت غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری سے جاری عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔