ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلیمی شراکت داری مزید مستحکم، 5 سالہ معاہدے پر دستخط

امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلیمی شراکت داری مزید مستحکم، 5 سالہ معاہدے پر دستخط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: امریکی تعلیمی فاؤنڈیشن پاکستان (USEFP) اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے درمیان 5 سالہ معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

ترجمان USEFP کے مطابق معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان USEFP کے زیرِ انتظام تعلیمی تبادلے کے پروگراموں کو وسعت اور معاونت فراہم کی جائے گی معاہدے میں معروف فل برائٹ اسکالرشپ پروگرام بھی شامل ہے۔

ترجمان کے مطابق معاہدہ امریکہ اور پاکستان کی حکومتوں کے مشترکہ تعلیمی عزم کی تجدید ہے، جس کے تحت اعلیٰ تعلیم کے مواقع کے ذریعے باہمی معاشی خوشحالی، سلامتی، سائنسی اور تکنیکی ترقی کو فروغ دیا جائے گا معاہدے پر اسلام آباد میں USEFP کے ہیڈکوارٹرز میں دستخط کیے گئے۔ USEFP کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر پیٹر موران اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے معاہدے پر دستخط کیے۔

ترجمان کے مطابق معاہدے کے تحت معاونت حاصل کرنے والے پروگرام دونوں حکومتوں کے مستقبل کے قائدین، اسکالرز اور ماہرین کی صلاحیتیں نکھارنے میں مددگار ہوں گے۔

اس شراکت داری کے ذریعے پاکستانی طلبہ اور اسکالرز کو امریکہ کے معروف تعلیمی نظام تک رسائی حاصل ہوگی، جبکہ پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی شعبے کی استعداد اور صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان آنے والے امریکی شہری جدید تحقیق، کاروباری سرگرمیوں اور صحتِ عامہ کے منصوبوں میں تعاون کریں گے، جس سے امریکی جامعات، کاروباری اداروں اور وسیع تر عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا۔