سٹی42: سپارکو کے مطابق ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند 14 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے، جبکہ یکم ربیع الاول 1448 ہجری بروز ہفتہ 15 اگست ہونے کی توقع ہے۔
سپارکو کے مطابق ربیع الاول کا چاند 12 اگست کو رات 10 بج کر 37 منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ 13 اگست کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 20 گھنٹے 53 منٹ ہوگی۔ فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ساحلی پٹی پر غروب آفتاب اور غروبِ ماہ کے درمیان تقریباً 32 منٹ کا وقفہ ہوگا، تاہم دستیاب فلکیاتی اعداد و شمار کے مطابق 13 اگست کو چاند کی رویت متوقع نہیں۔
سپارکو کے مطابق اگر 15 اگست کو یکم ربیع الاول ہوتی ہے تو اس کے ساتھ ہی ماہ صفر اختتام پذیر ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ ربیع الاول کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی معتبر شہادتوں اور ملک بھر سے موصول ہونے والی رویت کی اطلاعات کی بنیاد پر کرے گی۔