ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مال روڈ سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

مال روڈ سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

لاہور کے گلشن راوی، سگیاں اور مال روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئی اور شہریوں نے خوشگوار موسم کو سراہا۔

شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بادل چھائے ہوئے ہیں، جبکہ بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط سے سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کر دیا گیا ۔

 واسا کے مطابق سب سے زیادہ 47.2 ملی میٹر بارش گلشنِ راوی میں ریکارڈ کی گئی۔

 محکمہ واسا کے اعداد و شمار کے مطابق گلشنِ راوی 47.2، سمن آبادمیں 1.4ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی،سگیاں میں 10.8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی