ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 414 افراد گرفتار

ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 414 افراد گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن نے صوبے بھر میں ذخیرہ اندوزوں، گرانفروشوں اور مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 3 لاکھ 89 ہزار سے زائد انسپیکشنز کیے۔

سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید کے مطابق گرانفروشی اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 45 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ قانون کی خلاف ورزی پر 57 مقدمات درج کرکے 414 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے کے 3,141 جبکہ گرانفروشی کے 22,606 کیسز رپورٹ ہوئے۔

روٹی کی مقررہ قیمت اور وزن یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 83,345 مقامات پر چھاپے مارے۔ روٹی کی گرانفروشی اور دیگر خلاف ورزیوں پر 33 مقدمات درج، 136 افراد گرفتار جبکہ 11 لاکھ 16 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔

مارکیٹ میں آٹے کی مقررہ نرخوں پر ترسیل یقینی بنانے کے لیے 15,692 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔ کارروائی کے دوران ایک مقدمہ درج اور 9 افراد گرفتار کیے گئے۔

مرغی کے گوشت کی قیمتوں کے حوالے سے 18,992 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔ چکن کی گرانفروشی میں ملوث 25 افراد گرفتار جبکہ 2 لاکھ 43 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔

انڈوں کی قیمتوں کے جائزے کے لیے 9,480 معائنے کیے گئے، جن کے دوران 2 مقدمات درج اور 12 افراد گرفتار ہوئے۔

باسمتی چاول کی قیمتوں کی چیکنگ کے لیے 17,574 مقامات کا معائنہ کیا گیا، جبکہ خلاف ورزی پر 7 افراد گرفتار کیے گئے۔

دال ماش، مسور، مونگ اور چنے کی گرانفروشی کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئیں، جن میں درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا۔ دالوں کی اوور چارجنگ پر 3 لاکھ 11 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔

صوبے بھر میں چینی اور گھی کی قیمتوں کے حوالے سے 29,316 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔ قانون کی خلاف ورزی پر 38 دکانیں اور پریمسز سیل کر دیے گئے۔

سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا کہ عوام کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے نگرانی اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔