ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹائیگر شیروف اور سنجے دت کی فلم ’’باغی4‘‘ کا ٹیزر ریلیز

ٹائیگر شیروف اور سنجے دت کی فلم ’’باغی4‘‘ کا ٹیزر ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : بالی ووڈ اداکار بھارتی اداکار جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف اور  معروف اداکار سنجے دت کی فلم ’’باغی4‘‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں سنجے دت کو ولن کے کردارمیں دکھایا گیا ہے۔ٹیزر کی ریلیز پر ٹائیگر شیروف کا کہنا ہے کہ’’ہر عاشق ایک ویلن ہے۔ کوئی بھاگ نہیں سکتا، کسی پر بھی رحم نہیں کیا جائے گا، تیار رہئے، پرتشدد لو اسٹوری کی شروعات ہوچکی ہے‘‘۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر شیروف نے فلم کا ٹیزر تاخیر سے ریلیز کرنے پر اپنے مداحوں سے معافی بھی مانگی۔فلمساز نے ٹائیگر شروف کی امسال کی متوقع فلم ’’باغی 4‘‘کا ٹیزر ریلیزکیا ہے۔فلم کے ٹیزر میں ٹائیگر شروف کا مقابلہ سنجے دت سے ہے جو فلم میں ولن کا کردار نبھائیں گے۔فلم کے ٹیزر میں ٹائیگر شیروف، سونم باجوا اور ہرناز سندھو کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹریلر کی شروعات بیگ گراؤنڈ میں ٹائیگر شیروف کی آواز سے ہوتی ہے جو یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کی معشوقہ یا تو مر گئی ہیں یا کسی مشکل میں ہیں اور انہوں نے جو کھویا ہےاس کیلئے کسی سے بھی بدلہ لینے یا کوئی بھی چیلنج قبول کرنے کیلئے تیار ہیں۔

 ٹائیگر شیروف نے فلم کا ٹیزر انسٹاگرام پر ریلیز کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’ہر عاشق ایک ویلن ہے۔ کوئی بھاگ نہیں سکتا، کسی پر بھی رحم نہیں کیا جائے گا، تیار رہئے، پرتشدد لو اسٹوری کی شروعات ہوچکی ہے۔ ’’باغی 4‘‘ کا ٹریلر ریلیز  کیا گیا ہے جو 5ستمبر 2025کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ ٹائیگر شیروف نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ ’’باغی4‘‘ کہاں ہے؟‘‘ اور پھر لکھا ہوا ہے کہ ’’یہ ستمبر میں ہی ریلیز ہونے والی ہے، مداح ٹریلر چاہتے ہیں، خاموشی نہیں۔ یوٹیوب پر ٹریلر ریلیز کیجئے۔‘‘انہوں نے ’’باغی 4‘‘ سے اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ ٹائیگرشیروف نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں فلم کے ٹریلر کو تاخیر سے ریلیز کرنےپر معافی مانگتے ہوئے اپنے مداحوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ جلد ہی فلم کا پہلا پرومو بھی ریلیز کریں گے۔