ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کروڑوں روپے کے بینکنگ فراڈ میں ملوث  ملزم گرفتار

کروڑوں روپے کے بینکنگ فراڈ میں ملوث  ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے فیصل آباد نے کارروائی کے دوران 3 کروڑ 62 لاکھ روپے کے بینکنگ فراڈ میں ملوث  ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم حسن رضا کو چھاپہ مار کاروائی میں حسن پورہ فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے بینک اہلکاروں کے ساتھ مل کر شہری کے اکاؤنٹ سے 1 لاکھ 28 ہزار امریکی ڈالر کی خطیر رقم ہتھیائی، مذکورہ رقم نجی بینک کی  گٹوالہ برانچ میں کھولے گئے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے نکلوائی گئی۔ اسکے علاوہ ملزم حسن رضا بطور جوائنٹ اکاؤنٹ ہولڈر براہِ راست اس واردات میں شریک ہے، ملزم کے ساتھ شریک بینک اہلکار عثمان اور شہزاد اس مقدمے میں پہلے ہی گرفتار ہیں۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان بطور بینک منیجر اور شہزاد ریلیشنشپ منیجر تعینات تھے ، ملزم حسن رضا مقامی پولیس کے 8 ڈکیتی مقدمات میں بھی نامزد ملزم ہے۔

ملزم کو تھانہ ایف آئی سے منتقل مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔