ویب ڈیسک: بھارتی ریاست کرناٹک کے بندی پور ٹائیگر ریزرو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں کیرالا سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح پر جنگلی ہاتھی نے حملہ کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق یہ واقعہ کیکناہلی روڈ پر پیش آیا، جب ہاتھی نے اچانک حملہ کیا اور متاثرہ شخص کو اپنے پاؤں تلے دبا دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اس خوفناک واقعہ کو دیکھ کر وہاں موجود سب کے رونگٹے کھڑے ہوگئے، سڑک پر لوگوں کا ہجوم لگا ہوا تھاجبکہ ٹریفک بھی عارضی طور پر رکی رہی، جنگلی ہاتھی سٹرک کی دوسری طرف کھڑے سفید شرٹ پہنے ہوئے شخص کی طرف بھاگا۔
سیاح نے ہاتھی کو اپنی طرف آتے دیکھا تو دوڑ لگا دی مگر جیسے ہی سٹرک کے قریب پہنچا تو بری طرح گر گیا، عین اس لمحے جنگلی ہاتھی بھی اُس کے قریب پہنچ گیا جس نے اپنے پاؤں سے سیاح کو دبا دیا،لیکن خوش قسمتی سے اُس کی جان تو بچ گئی مگر وہ اس حملے میں زخمی ہوا جس پر اس کے ساتھیوں نے فوراً ہسپتال منتقل کردیا ۔
محکمہ جنگلات کے حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ہاتھی کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔