ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلباء دیانت داری، محنت اور راست بازی کو اپنا شعار بنائیں: نیول چیف

طلباء دیانت داری، محنت اور راست بازی کو اپنا شعار بنائیں: نیول چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کا 21 واں کانووکیشن، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،مہمان خصوصی نے مختلف شعبوں سے گریجویشن مکمل کرنے والے 3 ہزار 276 طلباء میں ڈگریاں تقسیم کیں ۔ امتیازی کارکردگی پر 95 طلائی اور 90 چاندی کے تمغے دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف  کا کہنا تھا کہ طلباء دیانت داری، محنت اور راست بازی کو اپنا شعار بنائیں۔

 تقریب میں فارغ التحصیل طلباء، والدین، اساتذہ اور شعبہ تعلیم کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں فارغ التحصیل طلباء، ان کے والدین، یونیورسٹی انتظامیہ، اساتذہ اور شعبہ تعلیم کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں بحریہ یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل سائیکالوجی اور پاکستان نیوی اسکول آف لاجسٹکس کے 3 ہزار 276 طلبا کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں دی گئیں۔