ویب ڈیسک:ویسٹ انڈیز نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو شکست سے دوچار کردیا۔3 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ۔فیصلہ کن میچ 12 اگست کو کھیلا جائیگا۔
ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 35 اوورز میں 181 رنز کا ہدف ملا جو انہوں نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ردر فورڈ 45، شائے ہوپ 32 اورروسٹن چیس نے 49 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
بارش کی 2 بار مداخلت کے باعث میچ کو پہلے 40 اوورز تک محدود کردیا گیا ۔
تیسری مرتبہ بارش شروع ہوئی تو اس وقت پاکستان کا سکور37 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر171 رنزتھا۔
بعدازاں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ویسٹ انڈیز کو 35 اوورز میں 181 رنز کا ہدف ملاجو کالی آندھی نے 33.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔
حسن علی اور محمد نواز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری طرف پاکستان کی طرف سے حسن نواز 36 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 12 اگست کو فیصلہ کن میچ کھیلا جائیگا۔