چاکلیٹ بار سے انسانی انگلی نکل آئی

 چاکلیٹ بار سے انسانی انگلی نکل آئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سری لنکا میں خاتون اس وقت ایک خاتون کی حالت غیر ہو  گئی جب  چاکلیٹ بار کھاتے اس میں سے انسانی انگلی نکل آئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی ہسپتال میں ملازمہ خاتون نے بتایا کہ انہوں نے وہ چاکلیٹ بار اسپتال کی کینٹین سے خریدی تھی، چاکلیٹ کھاتے ہوئے انہیں محسوس ہوا کہ کوئی ٹھوس چیز ان کے منہ میں آگئی ہے۔

جس کے بعد انہوں نے اس چیز کو منہ سے نکال کر دیکھا تو خوف سے ان کی حالت خراب  ہو گئی کہ وہ انسانی انگلی کو چبانے کی کوشش کر رہی تھی۔خاتون کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انسانی ناخن اب بھی چاکلیٹ بار میں موجود ہے۔

خاتون کی شکایت پر  پبلک ہیلتھ حکام کی جانب سے کمپنی کی بنائی ہوئی دیگر چاکلیٹس کوبھی  سیل کردیاگیا  جبکہ  انکوائری کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔