ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

Asian Hockey champions trophy,Pakistan,China,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں چین کو شکست دے کر  پاکستان نے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔

ایونٹ کی پانچویں پوزیشن کیلئے بھارت کے شہر چنئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے مقابلہ کے شروع میں مخالف ٹیم کے خلاف گولز کی برسات کردی۔

پہلے کوارٹر میں پاکستان نے چار گول کرکے پوزیشن مضبوط کی جبکہ دوسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور ہاف ٹائم تک پاکستان کو 0-4 کی برتری حاصل رہی۔

 تیسرے کوارٹر میں چین نے میچ کا پہلا اور اپنا واحد گول کیا جبکہ چوتھے کوارٹر میں پاکستان ٹیم نے مزید دو گول کرکے 1 کےمقابلے میں 6 گول سے میچ جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عماد اور سفیان نے 2-2 جبکہ عبدالحنان اور رانا وحید نے 1-1 گول کیا۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم نے6 میچز کھیلے جس میں سے 2 میچز میں کامیابی سمیٹی، 2 میچز ڈرا اور 2 ہی میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنا ایونٹ کی تاریخ میں پاکستان کی اب تک کی سب سے خراب کارکردگی تھی۔