ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسجد الحرام، نماز جمعہ کی امامت کے دوران امام کعبہ کی طبیعت اچانک خراب

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسجد الحرام میں نماز جمعہ کی امامت کے دوران امام کعبہ شیخ ماہر کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام میں امام کعبہ شیخ ماہر نماز جمعہ کی امامت کر رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس باعث وہ نماز کی امامت کو مکمل نہ کر سکے جس پر فوری طور پہلی صف میں موجود شیخ عبدالرحمان السدیس نے ان کی جگہ امامت کی اور نماز کو مکمل کیا۔

 اس حوالے سے مسجد الحرام کے انتظامی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امام کعبہ شیخ ماہر تھکاوٹ کی وجہ سے جمعے کی نماز کی امامت مکمل نہیں کر پائے تھے۔