صوبائی دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے

صوبائی دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران دو دھماکے ہوگئے۔

پہلے کوئٹہ کے موتی رام روڈ پر دھماکا ہوا  جس کے بعد کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر دستی بم پھٹا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بروری کے مغربی بائی پاس پر دستی بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔دھماکے میں ہلاک شخص کی لاش اور زخمی کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے وسطی علاقے موتی رام پر قومی پرچم اور ڈیکوریشن کا دیگر سامان فروخت کرنے والی دوکان میں دھماکا ہوا تھا،دھماکے سے دو کانوں کی چھتیں گرگئیں اور ایک دوکان میں اگ لگ گئی تھی۔

پولیس کے مطابق آگ کو فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر بجھا دیا، دھماکے سے ایک دوکاندار ارسلان اور اس کا ہیلپر نذیر احمد زخمی ہوگیا جسے کوئٹہ کے سول اسپتال کے ٹراماسنٹر میں منتقل کردیا گیا ،جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکوارڈ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کر رہا ہے۔