پی آئی اے سے سفر کرنے والوں کیلئے اچھی خبر

PIA Plane
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) نے مسافروں کو دوران سفر انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے مسافروں کے لیے اچھی خبر آگئی ، پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کو دوران سفر انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔فیصلہ وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کیا ہے۔

اس سلسلے میں قومی ائیرلائن انتظامیہ نے طیاروں میں انٹرنیٹ ڈیواسز کی تنصیب کا کام شروع کردیا ہے۔ پی آئی اے حکام نے ان فلائیٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم کی تنصیب کے لیے خواہش مند فرموں سے سفارشات بھی طلب کر لی ہیں۔

پی آئی اے کے چودہ اے320 اور دس بوئنگ 777 طیاروں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔