ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس:عدالت سے بڑی خبر آگئی

Islamabad High court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ملازمین کو جاری ایف آئی اے نوٹسز کے خلاف درخواست نمٹا دی۔

قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جن نوٹسز کے خلاف درخواست دائر کی گئی ان پر عملدرآمد ہو چکا ہے، ملازمین کے نوٹسز کا جواب دینے اور شامل تفتیش ہونے کے بعد درخواست غیرموثر ہو گئی۔

  تحریری فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو آئندہ کسی کو نوٹس جاری کرتے وقت احتیاط برتنے کا حکم دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار وکیل کے مطابق نوٹسز اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم اور اپنے سرکلر کی خلاف ورزی میں جاری کیے۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ریکارڈ کے مطابق ایف آئی اے کا سرکلر صرف سائبر کرائم ونگ کیلئے جاری کیا گیا تھا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے آئندہ اپنے نوٹسز میں مناسب مطلوبہ معلومات فراہم کرے۔