ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

imran khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے بیک وقت 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بناء پر مسترد کی۔

ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے شہری میاں آصف محمود کی درخواست پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عمران خان 9 حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں، دنیا میں کسی جگہ ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی امیدوار ایک سے زیادہ حلقوں سے الیکشن لڑے۔

  عدالت نے کہا کہ یہ تو اخباری رپورٹ ہے کہ عمران خان الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، بتائیں کیا عمران خان نے کسی حلقہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، ابھی تو یہ پٹیشن قبل از وقت ہے، کیا یہ درخواست آپ واپس لینا چاہتے ہیں یا عدالت اس پر میرٹ پر فیصلہ کر دے۔

 جس پر وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ میں یہ درخواست واپس لے لیتا چایتا یوں۔ خیال رہے وکیل درخواستگزار نے موقف اپنایا تھا کہ عمران خان ایم این اے ہوتے ہوئے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے، ماضی میں عمران خان، بلاول بھٹو اور علیم خان نے ایک سے زیادہ حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیا۔

 درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ رولز میں ترمیم کر کے ایک شخص کو ایک ہی نشست سے الیکشن لینے میں حصہ لینے کا پابند کیا جائے، عمران خان کو 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جائے۔