سٹی 42: روپیہ تگڑا ڈالر کمزور ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید بڑی کمی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے انٹر بینک میں ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ جمعرات کے روز بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپیہ 41 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 220 روپے سے بھی نیچے آگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 221 روپے 91 پیسے سے کم ہو کر 219 روپے 50 پسے پر آگیا۔
انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوگیا۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نےاوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 218 روپے سے کم ہوکر 217 روپے کا ہوگیا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 20 اگست تک 1.20 ارب ڈالر ملنے کی خبروں پر روپے پر پریشر میں کمی دیکھی جا رہی ہے، آئی ایم ایف کے بعد دیگر ڈونر ایجنسی سے بھی پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔