پی ٹی آئی رہنما شہبازگل سےمتعلق اہم خبر

Shahbaz gill
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:شہباز گل کے خلاف بغاوت کا مقدمہ،پولیس نے شہباز گل کا موبائل برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پو لیس نےپی ٹی آئی رہنما شہبازگل کا موبائل برآمد کرلیا ہے ۔لیکن موبائل فون فرانزک کے لئے بھجوایا جائے گا یا نہیں فیصلہ نہ ہو سکا۔

ذرائع  کے مطابق پولیس نے شہباز گل کا کال ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے سی آئی اے سے رجوع کر لیا ہے۔پولیس تاحال وہ صفحہ  برآمد نہیں کر سکی جس کو دیکھ کر شہباز گل ٹاک کر رہے تھے۔

خیال رہے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔ شہباز گِل کی پیشی کے موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔