محکمہ موسمیات گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنادی

weather situation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد  میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود  رہنے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ 

محکمہ موسمیات  دیر،مالاکنڈ،مانسہرہ،بالاکوٹ، ایبٹ آباد، بونیر، پشاور، کوہاٹ،مردان، خیبر، لکی مروت میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔  ٹانک، بنوں، کرم اورکزئی،ہنگو،کرک اوروزیرستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے

پنجاب سیالکوٹ، نارووال ، گجرات، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، میانوالی، بھکر، لیہ، میں   تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ساہیوال، بہاولنگر،  بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان  اوررحیم یارخان میں   تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال ، گوجرانوالہ اورلاہور میں چند مقامات پر  موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب ر ہنے کی توقع ہے،تھر پارکر، عمر کوٹ ، میر پور خاص ،بدین ، سجاول، ٹھٹھہ  ،دادو، حیدر آباد   اور کراچی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں  مطلع جزوی ابرآلود  رہنے کی توقع ہے۔

ژوب، بارکھان ،زیارت،آواران، کوہلو،لورالائی،قلات، پنجگور، کیچ،خضدار اور  لسبیلہ   میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ   بارش  کا امکان ہے۔ بارکھان،لسبیلہ، آواران، کوہلو،لورالائی، خضدار اور قلات میں چند مقامات میں موسلادھار بارش کی تو قع ہے۔

 کشمیر میں بھمبر، کوٹلی، میر پور، سدھنوتی ، پونچھ ، باغ، حویلی، ہٹیاں بالا، مظفر آباد، وادی نیلم )میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، محکمہ موسمیات 

کہیں کہیں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔گلگت بلتستان میں مطلع   ابرآلود رہنے گرج چمک کے ساتھ   بارش   کا امکان ہے۔