ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی عید پر 7 فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی

بڑی عید پر 7 فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )عید الاضحیٰ پر مجموعی طور پر 7 فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی جن میں اُردو زبان کی تین ، دو پنجابی اور دو پشتو فلمیں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اردو فلموں میں پرے ہٹ لو، سپر سٹار اور ہیر مان جا شامل ہیں، فلم پرے ہٹ لو کی کاسٹ میں اداکار شہر یارمنور، مایا علی، حنا دلپزیر، میرا، سمیت دیگر فنکار شامل ہیں، فلم سپر سٹار کی کاسٹ میں اداکار بلال اشرف اور ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

فلم ہیر مان جا میں علی رحمان خان اور حریم فاروق مرکزی کرداروں میں سکرین پر نظر آئیں گے، پنجابی فلموں میں پیشی گجراں دی اور شیراں دی جوڑ ی جبکہ دو پشتو فلمیں بھی سینماﺅں کی زینت بنیں گی۔

ان فلموں میں سدرہ نور، مہک نور، دُعا قریشی، فیروزہ علی، شان، ارباز خان، شاہد خان، اچھی خان، حیدر سلطان، معمر رانا اور دیگر نے کردار نبھائے ہیں، اسی طرح دو ہالی وڈ فلمیں بھی سینماﺅں میں عید سے جلوے بکھیر رہی ہیں جن میں اینگری برڈ اور فاسٹ اینڈ فیورس ایٹ شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer