ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کیلئے آج کا دن فخر کا لمحہ قرار دے دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کیلئے آج کا دن فخر کا لمحہ قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایکس پر بیان دیتے ہوئےپاکستان کیلئے آج کا دن فخر کا لمحہ قرار دےدیا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  نے دنیا میں پاکستان کے نمایاں کردار پر خوشی کا اظہار کیا  ۔ وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز نے کہا  قیادت نے پاکستان کا وقار اور تشخص بحال کیا،پاکستانیوں میں نیا اعتماد اور فخر پیدا ہوا، الحمدللہ، پاکستان سربلند ہو رہا ہے۔

ملی  یکجہتی کو استحکام بخشتے تاریخی لمحات میں ہر پاکستانی  فخر سے سرشار  ہے، آج کا دن دنیا کے سامنے پاکستانی قوم کی طاقت، وقار اور غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار کو  غیر معمولی اعزاز سے نوازا ہے۔  فیصلہ کن اور جرات مندانہ قیادت کے ذریعے ایک ممکنہ تباہ کن تصادم کو ٹال دیا گیا۔
 پاکستانی قیادت کی بے مثال بے شمار معصوم جانیں محفوظ رہے اور دنیا کو ایک بڑے سانحے سے بچا لیا گیا۔یہی حقیقی قیادت کی اصل روح ہے۔ الحمدللہ۔

اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے اور ہماری رہنمائی فرمائے۔ آمین۔