راؤ دلشاد: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وساکھی کے موقع پر دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے وساکھی کو پنجاب کا خوبصورت اور روایتی تہوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خوشیوں، محبت اور ثقافتی ہم آہنگی کی علامت ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت اس تہوار کو بھرپور انداز میں منائے گی اور سکھ یاتریوں کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ وہ اپنے مذہبی اور ثقافتی رسومات پرسکون ماحول میں ادا کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وساکھی کے موقع پر دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ ان کے قیام کو محفوظ اور خوشگوار بنایا جا سکے۔