ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول پمپ مالکان کا بڑا مطالبہ،پمپس بند کرنے کا عندیہ

پیٹرول پمپ مالکان کا بڑا مطالبہ،پمپس بند کرنے کا عندیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پیٹرول پمپ مالکان نے حکومت سے منافع کی شرح میں نمایاں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔

اختر نواز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پٹرولیم ڈیلرز کا مارجن موجودہ 1.5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کیا جائے تاکہ بڑھتے اخراجات کا بوجھ کم ہو سکے۔

انہوں نے انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی ڈیلرز کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے جبکہ جائز کاروبار کرنے والوں کو بلاجواز تنگ کرنا بند کیا جائے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ چیکنگ کے نام پر ہراساں کرنے کے بجائے شفاف نظام قائم کرے اور قوانین کے غلط استعمال سے گریز کیا جائے۔

اختر نواز نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری امن مذاکرات کے باعث فی الحال ہڑتال کا فیصلہ مؤخر کیا گیا ہے، تاہم اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو پیٹرول پمپ ازخود بند ہو سکتے ہیں، جس سے ملک میں ایندھن کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔