ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا وساکھی میلے پر سکھ یاتریوں کو خوش آمدید

وزیراعلیٰ پنجاب کا وساکھی میلے پر سکھ یاتریوں کو خوش آمدید
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وساکھی میلے میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کو پنجاب آمد پر خوش آمدید کہا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے سکھ برادری کو وساکھی میلہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر چہرے پر خوشی اور پیار کے رنگ چمک رہے ہیں، جو پنجاب کی خوبصورتی اور ثقافت کا حقیقی عکس ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سکھ بہن بھائیوں کی سرزمین پنجاب آمد ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے اور حکومت ان کی میزبانی کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ پنجاب آنے والے سکھ یاتریوں کی خدمت اور تواضع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔