ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے جیولری مارکیٹ میں قدرے سکون کا رجحان سامنے آیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 600 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اس کا بھاؤ 4 لاکھ 26 ہزار 64 روپے ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں چاندی کے نرخ بڑھ گئے، جو فی تولہ 50 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 64 روپے کی سطح پر آ گئے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 43 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 913 روپے ہوگئی۔
ماہرین کے مطابق یہ کمی محدود نوعیت کی ہے تاہم مارکیٹ کے رجحانات پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں ہلکی کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 7 ڈالر سستا ہو کر 4746 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔