ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ :سیوریج لائن کی عدم تعمیر ، تفصیلی رپورٹ طلب

لاہور ہائیکورٹ :سیوریج لائن کی عدم تعمیر ، تفصیلی رپورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ نے سیوریج لائن کی عدم تعمیر سے متعلق درخواست کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔

عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو 10 روز کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق اگر مقررہ مدت میں جواب جمع نہ کرایا گیا تو اسسٹنٹ کمشنر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونا ہوگا۔

عدالت نے کیس کو مرکزی سماعت کے ساتھ 28 اپریل کو دوبارہ مقرر کر دیا ہے۔

یہ تحریری حکم جسٹس خالد اسحاق نے شہری محمد لطیف کی درخواست پر جاری کیا۔