سٹی 42:پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ترکیہ کے دورے پر اناطالیہ پہنچ گئیں
انطالیہ کی ڈپٹی گورنر پروفیسر ڈاکٹر سعاد سید اوغلو نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا استقبال کیا،ترکیہ کی خاتون اول امینے ایردوآن کی دعوت پر مریم نواز ترکیہ کا دورہ کر رہی ہیں
مریم نواز ڈپلومیسی فورم 2025 کے تحت منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شریک ہونگی، پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کل کانفرنس سے خطاب بھی کریں گی، ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان 'تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم! تبدیلی لانے کی ایک طاقت' رکھا گیا ہے پنجاب کی سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ ہیں
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ڈپلومیسی فورم 2025 کے تحت منعقدہ بین الاقوامی کانفرس میں شرکتی کی ، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوآن نے کانفرنس میں شریک مہمانوں کا خیر مقدم کیا ،وزیر اعلی مریم نواز شریف کل کانفرنس سے خطاب کریں گی ،ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان 'تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم! تبدیلی لانے کی ایک طاقت' رکھا گیا ہے ،وزیر اعلی مریم نواز صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی ،
ڈپٹی گورنر ڈاکٹر سعاد سید اوغلو نے وزیر اعلی کو انطالیہ آمد پر خوش آمدید کہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ،وزیر اعلی پنجاب نے استقبال کے لئے آمد اور مہمان نوازی پر ترکیہ کی حکومت اور قیادت کا شکریہ ادا کیا
