ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کا ایتھلیٹکس کیلئے سپورٹس کمپلیکس کو مفت کرنے کا فیصلہ

ایل ڈی اے کا ایتھلیٹکس کیلئے سپورٹس کمپلیکس کو مفت کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:ایل ڈی اے کی جانب سے نوٹیفکیشن ہائیکورٹ میں پیش کر دیا گیا،واٹر ری سائیکلنگ پلانٹ نہ لگانے پر ایک کینال سے بڑے گھروں کے نقشے منظور نہ کرنیکا حکم۔

جسٹس شاہد کریم نے احکامات جاری کئے ایل ڈی اے اپنے ریگولیشن پر عمل درآمد یقینی بنائے ، لاہور ہائیکورٹ کا گھروں میں پانی ضائع کرنے پر 10ہزار جرمانہ کرنے کا حکم،ایل ڈی اے کو ری سائیکلنگ سسٹم کےبغیر نقشے منظور کرنے سے روکنے کاحکم دیا۔

 جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا اگر کوئی نقشہ منظور ہو جائے تو گھر کا وزٹ کرکے تصحیح کروائی جائے ،سروس سٹیشن پرپانی کا بے جا استعمال ہو رہا ہے جو کہ جرم ہے،پانی کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کی ضرورت ہے،پانی کی بچت کےلئے دین کا واضح حکم ہے،پانی کے تحفظ کیلئے محکمہ ماحولیات کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،جسٹس شاہد کریم نے دوران سماعت سٹی42کی مثبت رپورٹنگ کو بھی سراہا۔

جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا سٹی 42ہمیشہ مثبت رپورٹنگ کرتا ہے، اس کیس کی سماعت اور رپورٹنگ میں ان کا اہم کردار ہے ، جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
ماحولیاتی کمیشن کے ممبران نے عدالتی احکامات پرعملدرآمد کی رپورٹ پیش کی، رپورٹ میں کہا گیا سیف سٹی اتھارٹی بھی پانی کے ضیاع کرنیوالوں کی نشاندہی کرے گی، جمعہ کے خطبے میں پانی کے تحفظ کیلئے خصوصی اعلانات کا نوٹیفکیشن کیا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا حکومت کے اقدامات قابل تعریف ،عملدرآمدبھی ہونا چاہیے،ایف ڈی اے، ایم ڈی اے و دیگر اتھارٹیز ایل ڈی اے کی طرز پر ریگولیشن بنائیں۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز، ممبر ماحولیاتی کمیشن ،ایل ڈی اے ، پی ایچ اے ، ٹریفک کے نمائندے پیش ہوئے، لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی۔